چیمپیئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
انڈیا نے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی پر نئے فارمولے کا مطالبہ تسلیم کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعوی جس میں کہا گیا پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے درمیان ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق پاگیا۔انڈین میڈیا کا کہناتھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارتی میچز پی سی بی کی تجویز کردہ فارمولے پر ہوں گے، پی سی بی نے پارٹنرشپ فارمولے کی تجویز دے رکھی ہے۔انڈین میڈیا نےدعوی کیا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، سیمی فائنل اور فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی نہ ہونے پر میچز پاکستان میں ہونگے.پاکستان اگلے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول کسی آئی سی سی ایونٹ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائیگی.