پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک سفیر عرفان نذیروغلو کی ملاقات کی.ملاقات کے موقع پر جام کمال کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی سہولت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہےپاکستان اور ترکی کے درمیان “ٹریڈ ان گڈز معاہدے” کا کامیاب نفاذ، مزید وسعت پر زور دیا2023 میں شروع کی گئی ٹیکسٹائل ٹاسک فورس پر پیش رفت جاری رکھنے کا عزم کیاجام کمال خان نے کراچی میں ترک وزیر ڈاکٹر عمر بولات کے ساتھ کاروباری کمیونٹی کے میچ میکنگ پر تبادلہ خیال کیا ترکی کے سفیر کی جنوری 2025 میں پاکستان سے وفد ترکی بھیجنے کی تجویز پر غور کیا گیا
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط تعاون سے تجارت میں اضافہ ہوگاپاکستان اور ترکی کے درمیان G2G اور B2B روابط کو فروغ دینے پر زور دیا.ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور تجارتی مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا جام کمال خان نے مزید کہا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے،جنوری میں ترکی کے لیے مجوزہ وفد سے دو طرفہ تجارت میں بہتری کی توقع ہے. پاکستان اور ترکی کے اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں