پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہوگا، منظوری دیدی گئی

پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہوگا، منظوری دیدی گئی

پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہوگا، منظوری دیدی گئی

پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے کے لئے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی. مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا، پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدداحتجاجی مظاہرے میں پولیس او ررینجرز پر بے رحمانہ تشدد اورحملوں کی شدید مذمت کی۔ اجلاس میں چوبیس نومبر کوپر تشدداحتجاجی مظاہرے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے خصوصی پیکیج منظور کرلیا۔ پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طورپردوکروڑ 90لاکھ روپے کا پیکیج منظور کیا گیا۔ پی ٹی آئی ورکرز کے بے رحمانہ تشدد سے زخمی ہونیوالے پولیس اوررینجرز اہلکاروں کیلئے دس لاکھ روپے کے پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کی بربریت اور بے رحمانہ تشدد سے 172پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بیشترکی حالت نازک ہے،

سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مارنیوالے ہمارے لوگ ہیں، زخمیو ں کو دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے متشدد ورکرزکی بربریت کااندازہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ کیلوں والے ڈنڈوں اور رائفل کے بٹ سے جتھو ں نے سکیورٹی اہلکاروں کو الگ الگ کرکے مارا ، پی ٹی آئی ورکرز کے ہجوم کے بے رحمانہ تشدد سے زیر علاج اہلکاروں کی کھوپڑیاں، ٹانگیں اور بازو فریکچرہو چکی تھیں،ایس پی کو کیلوں والے ڈنڈو ں سے اس قدر بے رحمی سے مارا گیا کہ اسکی کھوپڑی اور برین ڈیمج ہوگیا اور آنکھ سوج گئی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ زندگی میں کبھی ایسی بربریت اورظلم و تشدد کامظاہرہ نہیں دیکھا، پولیس اہلکارکو نزدیک سے گولی ماری جو اس کے جسم کے آر پارہوگئی، پی ٹی آئی ورکرزکے تشدد سے شہید کانسٹیبل کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں دس ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کے لئے خصوصی فورس قائم کی جائیگی، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی چیک پوسٹوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں