گوگل نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

گوگل نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

گوگل نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

Google کیجانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعلان کردیا گیا۔ گوگل نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن تحفظ کو مضبوط کرنیکے عزم کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل کے جنوبی ایشیا پبلک پالیسی لیڈ کی وزیر مملکت فہد ہارون سے ملاقات ہوئی۔ گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعلان کردیاآن لائن تحفظ اور سائبر سیکیورٹی کے مسائل پر حکومت اور گوگل کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔

جس میں ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔Googleاور حکومت نے ثقافتی اقدار کے تحفظ کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی پر اتفاق کیا اور پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کے لیے عوامی و نجی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔Google کیجانب سے سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور محفوظ آن لائن ماحول کے قیام پر زور دیا گیا۔ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لیے گوگل کا اہم کردار ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں