سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے، وزیراعظم

سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے، وزیراعظم

000

سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے، وزیراعظم

شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سو انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر پوری قوم کو مبارکباد دیدی. شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے، اس سنگ میل کو عبور کرنےکے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاہونگا،

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں مھنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود پندرہ فی صد اور ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ملکی استحکام و ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنیکی مذموم و ناکام کوششیں کر رہے ہیں، ملکی ترقی کیلیے یونہی محنت کرتے رہیں گے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں