پاکستانیوں کیلئے خوشخبری: سعودی عرب میں 4 لاکھ نئی ملازمتوں کا اعلان

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب میں چار لاکھ نئی ملازمتوں کا اعلان

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب میں چار لاکھ نئی ملازمتوں کا اعلان

سعودی عرب کے بجٹ (2025) میں انسانی وسائل کے شعبے میں چار لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرنیکی یقین دہانی کرادی گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سال (2025) کیلئے بجٹ پیش کیا، سعودی کابینہ نے جسکی منظوری دی تھی۔سال (2025) کے بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، ایسے شعبے جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے وہاں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔مجوزہ منصوبے کے مطابق انسانی وسائل سے متعلق اہم شعبوں میں ایک اندازے کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں چار لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائینگی

تاکہ بے روزگاری کی شرح کو مزید کم کیا جاسکے۔وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے تعاون سے افرادی قوت ترقیاتی فنڈ کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار اداروں کو مختلف نوعیت کی سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کے تحت وہ افرادی قوت میں اضافے کیلیے تربیتی پروگرامز کا آغاز کرینگے جن سے (23) لاکھ افراد فائدہ اُٹھا سکیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ریاض میٹرو کا جزوی آغاز (27) نومبر سے کیا جارہا ہے، جسکی خاص بات یہ ہے کہ میٹرو ٹرین بغیر ڈرائیور کے سروس فراہم کریگی.رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین روٹس کیلئے سروس کا آغاز کیا جائیگا

اور پھر دسمبر کے وسط تک مزید تین روٹس کیلئے سروس شروع کردی جائیگی.پہلے مرحلے میں العروبہ سے البطحا اور کنگ خالد ایئرپورٹ سے رنگ روڈ عبدالرحمان بن عوف اور شیخ حسن بن حسین تک ہو گا، میٹرو سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز دسمبر کے وسط میں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق یہ روٹ شاہ عبداللہ روڈ سے شاہ عبد العزیز سٹی تک مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریگا۔ چھ سال سے کم عمر بچے مفت میں سفر کر سکیں گے تاہم بڑوں کیلئے ٹرین کا کرایہ چار سے 40 ریال تک ہو گا۔انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کرایوں کو مناسب رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کیا جائے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں مدد مل سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں