پی ٹی آئی کو حکومت کی بڑی پیشکش، عمران خان کا ویڈیو پیغام آگیا

پی ٹی آئی کو حکومت کی بڑی پیشکش، عمران خان کا ویڈیو پیغام آگیا

پی ٹی آئی کو حکومت کی بڑی پیشکش، عمران خان کا ویڈیو پیغام آگیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی زرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عمران خان نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کےمطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کے پاس موبائل فون بھی موجود تھا، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کے موبائل فون پر اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو پیغام صرف امین علی گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کیلئے ہے کارکنان کیلیے نہیں،

ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے، حکومت نے ڈی چوک کے بجائے کسی اور جگہ دھرنے کی پیشکش کی ہے، دوسری جگہ کے انتخاب پر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔بعد ازاں اڈیالہ جیل سے واپسی پربات چیت میں گوہر نے کہا کہ احتجاج کی کال بانی کی ہے اور وہ فائنل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں