اسموگ کی پابندیاں، حکومت نے چند کاموں‌ کی اجازت دیدی

اسموگ کی پابندیاں، حکومت نے چند کاموں‌ کی اجازت دیدی

اسموگ کی پابندیاں، حکومت نے چند کاموں‌ کی اجازت دیدی

لاھور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے، لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ کی پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جسکے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے کام کر سکیں گے،

اور چار اضلاع میں تعمیراتی کام ہو سکے گا۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر کو سو فیصد عملے کیساتھ کام کرنے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔اس فیصلے کا اطلاق لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، اور فیصل آباد پر ہوگا، ان اضلاع میں ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک داخل ہو سکے گی، اور جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز آٹھ بجے بند کرنیکا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، ریسٹورنٹس کا ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ دس بجے تک ہوگا، اور ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں