حج زائرین کیلئے بڑی خبر

حج زائرین کیلئے بڑی خبر

حج زائرین کیلئے بڑی خبر

ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ نے حج زائرین کیلئے ایک خصوصی ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا ہے، جسکے تحت زائرین اپنا پاسپورٹ صرف چوبیس گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ تمام علاقائی دفاتر، بشمول ہیڈکوارٹر، میں خصوصی ڈیسک قائم کئے جائینگے، جب کہ یہ سہولت دنیا بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں بھی دستیاب ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ حج زائرین کو ان خصوصی کاؤنٹرز پر ترجیح دی جائیگی. اور چوبیس گھنٹوں کے اندر پاسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔دوسری جانب، وزارت مذہبی امور نے حکومت کے زیر انتظام حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے لیے اقساطی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔حکومتی اسکیم کے تحت 2 قسم کے پیکجز ہوںگے: ایک 38 سے (42) دن کا طویل پیکج، اور دوسرا بیس سے پچیس دن کا مختصر پیکج۔ 2025 کیلئے حکومتی اسکیم کی متوقع لاگت 10,75,000 سے 11,75,000 روپے ہوگی۔

قربانی کے جانور کی قیمت 55,000 روپے ہوگی، جب کہ مکہ میں قیام کیلئے ڈبل بیڈ روم کیلئے اضافی 2,20,000 روپے اور ٹرپل بیڈ روم کیلئے 75,000 روپے ادا کرنا ہونگے.ادائیگی کے حوالے سے وزیر نے بتایا کہ حج درخواست کے ساتھ پہلی قسط 2لاکھ روپے جمع کرانی ہوگی۔ قرعہ اندازی کے نتیجے کے دس دن کے اندر 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوںگے۔ بقیہ رقم یکم سے دس فروری 2025 کے دوران جمع کرائی جائیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں