بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بیلا روس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔وفد میں وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت،وزیر عدل و انصاف،وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات ،چیئرمین ملٹری انڈسٹری شامل ہیں،بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور بیلاروس کے وزیر خارجہ اور وزیر توانائی نے ملاقات کی ، محسن نقوی کا کہنا تھا وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،حکومت پاکستان اور عوام بیلاروس کے صدر کی کل آمد کے منتظر ہیں۔

صدر بیلا روس کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہمیت کا حامل ہے،پاکستان بیلاروس کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان بیلاروس کیساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔دورے سے صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں