بلوچستان، محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی ساڑھے 3ہزار پوسٹیں خالی ہونیکا انکشاف

بلوچستان، محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی ساڑھے 3ہزار پوسٹیں خالی ہونیکا انکشاف

بلوچستان، محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی ساڑھے 3ہزار پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف

بلوچستان کے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی 3530 پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے صوبے میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 600 پوسٹوں میں 420پوسٹیں خالی پڑی ہیں، پورے صوبے میں صرف 180ماہر ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں، صوبے میں نرسوں کی بھی 351 پوسٹیں خالی ہیںکوئٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں منظور شدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹرز کی اضافی تعیناتی کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کی 5556 میں سے 2178 پوسٹیں خالی پڑی ہیں، ٹیچنگ کیڈر 745، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈڑ کی 187 اور اسپیشلسٹ کیڈر کی 420 پوسٹیں خالی پڑی ہیںاسی طرح صوبے میں نرسوں کی 1525آسامیاں ہیں جن میں 351خالی ہیں،

صوبے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی پوسٹیں خالی ہونے سے صوبے کے 1251بی ایچ یوز میں صرف 762 فعال جبکہ 489 بند پڑے ہوئے ہیںدوسری جانب ڈاکٹروں کے اندورن صوبہ ڈیوٹی دینے کے بجائے کوئٹہ میں منتقل ہونے کا رجحان اس قدر زیادہ ہوگیا ہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں گریڈ 17سے 20 کی منظور شدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹرز اضافی تعینات ہیں، جن میں سول اسپتال میں 126 اور بی ایم سی میں 110 اضافی ڈاکٹرز تعینات ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں