بلوچستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 7 خوارج ہلاک

بلوچستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، سات خوارج ہلاک

کے پی کے ضلع بنوں اور بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی ، آواران، اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سات خوارجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بنوں میں کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کے پی کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین خوارج مارے گئے جب کہ دو زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف دھشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانیوالے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دھشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

بلوچستان میں کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع آواران میں دھشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دھشتگرد مارے گئے، دونوں ہائی ویلیو مطلوب دہشت گردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں کے طور پر ہوئی۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن کے دوران دھشتگرد مارا گیا جب کہ ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دھشتگرد ہلاک ہوا۔ہلاک دھشتگرد سکیورٹی فورسز کیساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دھشتگرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنیکی کوششوں کو ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں