اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کا کہنا ہے کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا، اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لینگے. بشری بی بی نے کارکنوں سےورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،ہم نےکبھی قانون کوہاتھ میں نہیں لیا۔ بشری بی بی اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں طاقت میں آکرمعافی کادروازہ کھولتےہیں،اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لینگے۔بشری بی بی اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ آپ لوگوں تک عمران خان کا یہ پیغام نہیں پہنچتا،جوبھی باہرآکربانی کےبدلہ لینےکاپیغام دیتاہےسب جھوٹ ہے،عمران خان کہتےہیں نہ کبھی بدلہ لیا نہ لونگا۔