کوئٹہ ،محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحات کی آڑ میں نوازشات

کوئٹہ ،محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحات کی آڑ میں نوازشات

کوئٹہ ،محکمہ صحت بلوچستان میں اصلاحات کی آڑ میں نوازشات

محکمانہ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ صحت میں 65سال سے زائد عمر کے ریٹائرڈ ڈاکٹر کو دس لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ پر دوسری مرتبہ کنٹریکٹ پر تعینات کرکے اسے سول ہسپتال کے برن یونٹ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جس پر قائمہ کمیٹی کے ممبران بھی ششدر رہ گئے اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی پی ایس کی ڈگریاں ہاتھوں میں لئے نوجوان ڈاکٹر ملازمتوں کے لئے خاک چھان رہے ہیں جبکہ محکمہ میں ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر کو نواز کر اسے ماہانہ دس لاکھ روپے تنخواہ دی جارہی ہے

جس سے نہ صرف محکمے کے بجٹ پر بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے اراکین نے محکمانہ حکام کے رویے پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی مثالیں ترقی پذیر ممالک میں بھی نہیں ملتی ہیں واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی 65سالہ عمر سے زائد افراد کی کنٹریکٹ پر تعیناتیوں پر پابندی عائد کی ہے,ایل بی این؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں