پی ٹی آئی کااحتجاج، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ
حکومت نے (23) نومبر سے اسلام آباد،کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ PTAکیجانب سے بائیس نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائیگی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جب کہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔زرائع کا بتانا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین PTA حفیط الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون سروس کی بندش کے احکامات ابھی موصول نہیں ہوئے۔VPN سے متعلق سوال پر چیئرمین PTA کا کہنا تھا VPNکی رجسٹریشن کا طریقہ کار ویب سائٹ پر موجود ہے، انفرادی طور پر وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ بھی درج ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چوبیس نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے PTA رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔