اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے 23 نومبر سے اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ( پی ٹی اے) کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی،

فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جب کہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاو¿ن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں