پی ٹی آئی

پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کا سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کا سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ

چوبیس نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ نے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق چوبیس نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے ریاست کیجانب سے سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ،زرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نےاحتجاج کے پیش نظر دو ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت داخلہ کیجانب سے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کیلیے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کیلیے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا.احتجاج کے دوران شر پسندی کرنیوالے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنیکے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنیکا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔دھشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلیے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں