وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا

چوہدری سالک نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت کیجانب سے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کون کون حج پر جانیکا اہل ہوگا اور عازمین کو رقم کیسے ادا کرنا ہوگی؟تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025کا باضابطہ اعلان کردیا۔وزیر وزیر نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اسکیم کےتحت حج کوٹہ 50،50 فی صد ہے، بارہ سال سےکم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں دی جارہی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ گزشتہ سال حج انتظامات بہت بہترین تھے، حج اتنظامات کے سلسلے میں تیاریاں پوری کررہےہیں،وفات کی صورت میں حاجی کے لواحقین کو بیس لاکھ روپے امداد اور زخمی ہونے والے حجاج کو بھی معاوضہ ادا کیا جائیگا.

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کیلیے حج رقم کی قسطوں کا نظام متعارف کرارہے ہیں، پہلی بار حج پر جانیوالوں کو ترجیح دی جارہی ہے تاہم بیماراورمتعدی امراض میں مبتلاافراد رواں سال حج پر نہیں جاسکیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کوٹہ واپس نہ کیاجائے ، اسپانسرڈاسکیم کا رہ جانیوالا کوٹہ عام عازمین کو منتقل کیاجائیگا. اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ پانچ ہزار مقرر کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ حج پیکج دس لاکھ 75 ہزار روپےسے گیارہ لاکھ 75ہزار روپےتک ہوگا ، حجاج کرام کو ایک لاکھ واپس کرنا تھے وہ بھی جلد واپس کردینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں