ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تعیناتیاں، وزیر خارجہ کا اہم منصب کون سنبھالیگا؟
نومنتخب امریکی صدر Trump اپنی انتظامیہ کے لے وقتاً فوقتاً تعیناتیوں کا اعلان کررہے ہیں، انہوں نے اپنی حکومت کے لیے کچھ نئے اراکین کو نامزد کیا ہے جن میں مارکو روبیو بھی شامل ہیں۔ Trump نے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ کے لیے نامزد کیا ہے۔Trump نے اہم حکومتی عہدوں کے لیے اراکین کے انتخاب کا سلسلہ شروع کردیا ہے، انہوں نے اہم عہدوں پر چند نئے اراکین کو نامزد کردیا ہے جن میں وزارت خارجہ کا منصب بھی شامل ہے۔Trump نے وزارت خارجہ کے لیے مارکو روبیو، تلسی گیبرڈ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل انٹیلی جنس اور میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔اس سے قبل نومنتخب صدر Trump نے ’ایکس‘ اور ’اسپیس ایکس‘ کے مالک ایلون مسک کو ’حکومتی کارکردگی‘ کے نئے مجوزہ محکمے کی قیادت جبکہ ان کی معاونت کے لیے ویوک راماسوامی کو نامزد کیا ہے۔
ٹرمپ نے فوکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی اہلکار پیٹ ہیگسیتھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ Trump نے جان ریٹکلف کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا ہے۔اس حوالے سے Trump کا کہنا تھا کہ جان ریٹکلف ہمیشہ سے امریکی عوام کے ساتھ سچائی، ایمانداری کے لیے جنگ کررہے ہیں، وہ تمام امریکی شہریوں کے آئینی حقوق کے لیے نڈر رہنما ثابت ہوں گے
اور قومی سلامتی کے اعلیٰ ترین درجات کو یقینی بناتے ہوئے امن کو یقینی بنائینگےٹرمپ نے مائیک ہکابی کو اسرائیل میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ خوشی ہورہی ہے کہ آرکنساس کے سابق گورنر مائیک ہکابی کو اسرائیل میں سفیر کے طور پر نامزد کررہا ہوں، وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے انتھک محنت کرینگے۔واضح رہے اسکے علاوہ بھی Trump نے مختلف عہدوں کیلئے اپنی پسند کے اراکین کو نامزد کردیا ہے۔ تاہم، مزید عہدوں کیلئے تعیناتیاں ابھی باقی ہیں۔ Trump جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔