اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونیوالے اے سی ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔گذشتہ دنوں کراچی میں ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم اب اے سی ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر سے (28) اکتوبر کے حکم نامے کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ ہاظم بنگوارکوکمشنرآفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانےپر معطل کیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔اے سی ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، انکے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں