کوئٹہ دھماکےکے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ دھماکےکے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ دھماکےکے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، عسکری و سول حکام اور بڑی تعداد میں شہری و فوجی افسران بھی موجود تھے۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے اس موقع پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی عزم و ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ یہ مشن پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائیگا تاکہ ملک میں امن و سکون قائم کیا جاسکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دھشتگردی کیخلاف یہ جنگ صرف فوج نہیں، بلکہ تمام پاکستانیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسے کامیاب بنانے کیلئے تمام قومی اداروں کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں