کوئٹہ ،رواں سال جرائم کے 1316واقعات ہوئے،رپورٹ

کوئٹہ ،رواں سال جرائم کے 1316واقعات ہوئے،رپورٹ

کوئٹہ جرائم کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کوئٹہ میں جنوری تا اکتوبر 2024 قتل، اقدامِ قتل اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال جرائم کے 1316 واقعات ہوئے جبکہ گزشتہ سال جرائم کے 1065واقعات رونما ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم کے 250 واقعات زیادہ ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بلوچستان میں ماہ اکتوبر کے دوران دہشتگردی میں30افراد جاں بحق ہوئے

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پی آئی پی ایس)نے اکتوبر 2024 کے لیے اپنی ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ میں یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیںرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ ہونے والے 48 حملوں میں سرفہرست بلوچستان میں ہوئے، جہاں بالترتیب 35 اور 9 واقعات پیش آئے۔بلوچستان میں اکتوبر 2024 کے دوران دہشت گردی کے 9 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے، اس سے پچھلے ماہ 19 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔تاہم، ان میں سے زیادہ تر اموات دکی میں ایک ہی حملے کے نتیجے میں ہوئیں، جس میں 21 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔بلوچستان لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ اور کچھ نامعلوم بلوچ باغی گروہوں نے صوبے میں 8 حملے کیے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں