دس میں سے 9 صدور کی درست پیشگوئی کرنیوالے پنڈت نے کس کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی کی؟
امریکی صدارتی انتخابات سے کچھ گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنیوالے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیشگوئیاں کردیں۔دس صدور میں سے نو کی درست پیشگوئی کرنیوالے امریکی مورخ لچ مین نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ کو شکست ہوگی، (1986)کے بعد سے لچ مین کی صرف ایک بار2ہزار میں پیشگوئی غلط ثابت ہوئی ، ٹرمپ کی 2016 ء میں جیت کی پیشگوئی کرنیوالے تھامس ملر کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جیت جائینگی.امریکی جریدے فارچیون کے مطابق مہم کے آخری مرحلے میں پیش گوئی اچانک ٹرمپ سے ہٹ گئی اور ہیرس کامیاب ہورہی ہیں ۔ ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل پیشن گوئیاں ٹرمپ کی طرف جاتی نظر آرہی تھیں ، لیکن اب نہیں۔ اب کملا ہیرس برتری میں ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے پاکستانی داخلی سیاست پر ممکنہ اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق صدارتی تاریخ دان ایلن لچ مین اپنی پیشگوئی پر قائم ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینگے.امریکی مورخ لچ مین نے گذشتہ دس صدارتی انتخابات میں سے نو کی درست پیشگوئی کی تھی، اب بھی ہیرس کوصدر بنتا دیکھ رہے ہیں۔انکے نزدیک ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس امریکا کی اگلی صدر ہوںگی اور انتخابات کے دن ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینگی. لچ مین نے 1984 سے لیکر اب تک 10 صدارتی امیدواروں کے حوالے سے پیشگوئیاں کیں جن میں نو درست ثابت ہوئیں۔
لچ مین کی واحد غلط پیش گوئی 2ہزار میں ہوئی جب اس نے کہا کہ ڈیموکریٹ ال گور وائٹ ہاؤس جائینگے.حال ہی میں مورخ اور امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لچ مین نے (13) سچے یاجھوٹے معیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا موجودہ پارٹی کا صدارتی امیدوار جیت جائیگا یا ہاریگا.ماڈل کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس (2024) میں امریکی انتخابات جیت جائینگی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق کملا ہیرس کی جیت کی پیشگوئی اسی نے کی ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی (2016) کی جیت کا کہا تھا۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنسدان تھامس ملر کی پیشین گوئی کے مطابق، ہیرس ٹرمپ کے خلاف جیت جائینگی.