کے پی ہاؤس توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی
کے پی ہاو س توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔کے پی ہاؤس توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق توڑپھوڑ کے دوران کے پی ہاوس میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،ساٹھ لاکھ نقدی کے پی ہاؤس کا کرایہ غائب ہے ،(64) لاکھ روپے کا لائسنس یافتہ اسلحہ اور قیمتی موبائل فون و دیگر سامان غائب ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم پی ایز اور پولیس کی بھی سولہ لاکھ روپے مالیت کے قیمتی اشیاء غائب ہیں ، کے پی ہاؤس کی دوبارہ مرمت پر (96)لاکھ 93ہزار روپے کا خرچہ آئیگا.رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی کئی اہم چیزیں بھی غائب ہیں . رپورٹ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ انتظامیہ نے مرتب کی۔