چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس ا سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس ا سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس ا سٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا۔ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری لانے اور محصولات میں اضافہ کے لئے نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس جدیدڈیجیٹل انفرا سٹر یکچر سے ایف بی آر کےافسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہو گی۔ نئے سسٹم سے شفافیت بڑھے گی اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔انفارمیشن سنٹر2.0 میں دستیاب اسٹاک رجسٹر ایک جدید مینجمنٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔

ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کر کے ٹیکس کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔ نئے سسٹم سے ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اسٹاک رجسٹر سسٹم کی بدولت ٹیکس افسران کو قوانین پر عمل درآمد کرانے اور کمپلائنس رپورٹس مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیزترین دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے ۔نئے سسٹم کے تحت مرکزی اور شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں