پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دیدیا
پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دیدیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن تین کے تحت اسموگ کو آفت قرار دیا گیا، صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دئیے گئے۔پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیز اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنیکے مجاز ہونگے،
فصلوں کی باقیات، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی۔غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اسکے علاوہ ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائیگا، پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پربھی پابندی عائدکی گئی ہے۔ایمیشن کنٹرول سسٹم کے تحت صنعتی یونٹس چلانے پر پابندی ہو گی، سڑکوں سے تجازات کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا، ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔