بشری بی بی کی اچانک رہائی کے پیچھے کے محرکات منظر عام پر
بشری بی بی کی اچانک رہائی کے* پیچھے کے محرکات جاننا ضروری ہے، بشری بی بی کو 9ماہ جیل میں رہنے کے بعد توشہ خانہ کیس ٹو کیس میں رہائی مل گئی اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اور کسی رخنے کے بنی گالا چلی گئی ہے جوکے سمجھنے والوں کیلئے کافی اہم ہے کیوں کہ پہلے بھی بشریٰ بی بی جب جیل میں پہنچی تھی تو کچھ ہی دنوں کے بعد انھیں بنی گالا شفٹ کر دیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کی طرف سے تنقید کے بعد وہ دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔اب بھی بشریٰ بی بی یقیناً کسی نا کسی سمجھوتے کے تحت باہر آئی ہیں جسکی تفصیلات جلد منظرِ عام پر آ جائینگی ،
مقتدر حلقے بھی دیکھ رہے تھے کے اس وقت پی ٹی آئی بالکل مایوسی، انتشار اور تقسیم کا شکار ہے اور اگر کوئی پارٹی کا اپنا لیڈر سامنے نہیں آتا تو یہ بغیر کسی لیڈر کی پارٹی ملک کا بھی نقصان کروا دیگی اس لئے بشری باہر آ گئی ہے تاکہ پارٹی کی قیادت کو پیرا ٹروپر اور مفاد پرستون کے چنگل سے آزاد کروایا جائے جسمیں علیمہ خان وغیرہ بھی شامل ہیں-
اس کی بھی سمجھ جلد آ جائیگی۔لیکن اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کے یہ سہولت عمران نیازی کو بھی حاصل ہوگی – عمران نیازی جیل میں ہی رہینگے اور اپنے مقدمات کا سامنا کرینگے.اب آپ دیکھیں گے کہ پہلے سے ہی تقسیم پارٹی لیڈران اب بشریٰ بی بی کی چاپلوسی کیلئے ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کیلئے ایک دوسرے کو ہی ایکسپوز کرینگے.