اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپکے بچوں کی بہتر نشوو نما ہو، انکی ہڈیاں مضبوط ہوں تو انکی خوراک میں ایسی صحت بخش غذائیں شامل کریں جس سے انکی ہڈیوں کی مضبوط اور پٹھوں کی بہتر نشوونما میں مدد ملے تاکہ بڑے ہونے پر کسی چوٹ کے لگنے سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ کم سے کم ہوسکے۔ آج کل عورتوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی آسٹیو پوروسس کی شکایت بڑھتی جا رہی ہے،جس کی ایک بڑی وجہ کھانے کی صحیح عادات کا نہ ہوناہے، اس لئے بچوں کی مضبوط ہڈیوں پر توجہ دیے کیلئے ان غذاؤں کو بچوں کی خوراک میں ضرور شامل کریں۔
پستہ
پستہ میں وٹامن بی6،رائبو فلاوین، نیاسین، تھامین ہوتا ہے، اس میں وٹامن اے اور سی ہونیکی وجہ سے بھی یہ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو نہ صرف بچوں کے اعصاب اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مددد یتا ہے بلکہ دماغی نشوونما کو بھی تیز کرتا ہے۔
بادام
بچوں کو روزانہ صبح چار سے پانچ بھگوئے ہوئے بادام ضرور دیں، کیلشیم اور میگنیشم سے بھر پور ہونے کی وجہ سےبادام بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انجیر
بچوں میں بھیگی ہوئی انجیر کھانے کی عادت ڈالیں۔ کیوں کہ اس سے انھیں فائبر اور پروٹین ملیگی۔ اسکی اینٹی مائکروبیل خصوصیات مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ جس سے بچوں میں قبض کی شکایت بھی نہیں ہوگی اور ہڈیاں بھی مضبوط ہونگی۔ یہی نھیں انجیر میں موجود فولیٹ بچوں کے دماغ کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کشمش
کشمش کو بچوں کی خوراک بھی سمجھا جاتا ہے، بچوں کو پیدائش کے 6 ماہ بعد سے کشمش کھلائی جائے توان میں دائمی قبض کا مسئلہ نہیں پیدا ہوتا ہے۔ بلکہ ضروری معدنیات جیسے آئرن، پوتاشیم، میگیشیم بھی میسر ہونگے۔ ان سے بچوں کی ہڈیوں کی مضبوطی کیساتھ ساتھ دماغی افعال کی کارکردگی بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
مونگ پھلی
بچوں کی خوراک میں کچھ بھیگی ہوئی مونگ پھلی ضرور شامل کریں، اس سے نہ صرف بچوں کی بینائی تیز ہوتی ہے بلکہ انکا ہاضمہ بھی اچھا رہتا ہے جسکی وجہ سے بچہ ضروری غذائی اجزا آسانی سے جذب کر لے تا ہے اور ا س کا جسم اور ہڈیاں مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔