پنجگور میں فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5افراد جاں بحق
بلوچستان: پنجگور کے علاقے پروموم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جنکی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بزدل ہیں، جنہوں نے رات کی تاریکی میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا، ملوث دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا.میر سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، دھشتگرد ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کے پیروکار ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے لیکن دھشتگردوں کو مذموم مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی، دھشتگردوں کو نہیں چھوڑینگے، ناحق خون کا حساب دینا ہوگا۔