مستقبل میں کون وزیراعظم بن سکتا ہے؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
پی پی کے رہنما منظور وسان نے مستقبل میں بننے والے وزیراعظم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول کووزیراعظم بنتادیکھ رہا ہوں۔(27) ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی.پی ٹی آئی سے متعلق انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی والےپہلے بھی لڑتے رہےلیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، تحریک انصاف میں اختلافات ہیں آپس میں ان کی نہیں بنتی ہے،
آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی اور دھڑابندی ہوگی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم میں بھی وہ ہی شرطیں تھی جو 26ویں ترمیم میں ہیں۔گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 6ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں، پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو پی پی رہنما نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزید جیل میں رہیں گے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لئے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئینگے، وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔