چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا در کھول دیا
چین نے پاکستان کے لیے سستے قرضوں کا در کھول دیا، صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈویلپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق چین نے سی پیک ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ متحرک کرنے کا عندیہ دے دیا، صدر کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈولپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تھاہ کوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن اور چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور ہائی وے اپ گریڈیشن کیلئے فنانسنگ پربات چیت جاری ہے ، ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئےچین سے 1.6ارب ڈالرکی فانسنگ لانگ ٹرم کیلئے حاصل کی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ اپ گریڈیشن کیلئے چین سے فنانسنگ کیلئے پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔
اپ گریڈیشن کیلئے چینی فرم کو پاکستان کی فرم کیساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے، اپ گریڈیشن پلان میں اعلیٰ معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اورگنجان شہروں کےاردگرد بائی پاسزشامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدہ کیلئے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے، چین سے سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز،آئی ٹی سمیت چار معاہدوں پر مزید دستخط جلد کریگاذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ثابت ہوگی، قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے ورکنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی۔