پاکستان نے لبنان و غزہ کے لیے 14ویں امدادی کھیپ روانہ کردی۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی غزہ اور لبنان کیلیے امداد کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان کے مطابق جناح ایئر پورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 14 ویں کھیپ روانہ کی گئی، جہاز 17 ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچیگا.این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کیلیے مجموعی طور پر 1 ہزار 398 ٹن ہنگامی امداد بھجوا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق ابھی تک غزہ کیلئے( 11) جب کہ لبنان کیلئے تین امدادی کھیپ روانہ کی جاچکی ہیں، لبنان کیلئے تیسری امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری فلسطین اور لبنان کے لیے وزیرِ اعظم ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔