وزیر خزانہ نے نان فائلر زکیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکے گا، معیشت کی بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا ہونگے،.واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلر سے متعلق قانونی کور کی ضرورت ہے اور ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چھ ماہ سے معاشی بہتری کیلیے مسلسل کام کر رہے ہیں جس کے سبب پاکستان میں مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو نو فی صد سے (13) فی صد تک لائینگے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے اور تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور کوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں بلکہ گرانٹ دیگا.محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جب کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کیں، امریکہ میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔