پاکستان سے غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

پاکستان سے غزہ و لبنان کے لئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

پاکستان سے غزہ و لبنان کے لئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

پرائم منسٹر پاکستان کی ہدایات پر، نشینل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ عوام کو ہنگامی امداد کی ترسیل کی جاری رکھتے ہوئے (13)ویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔ ایک سو ٹن امدادی سامان سردیوں کے خیمے اور کمبل پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ،امدادی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے عمان (اردن) کیلیے غزہ کی عوام کیلیے روانہ کی گئی ہے۔ابتک حکومت پاکستان مجموعی طور پر (1,381) ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرہ لوگوں کے لیے بھیج چکی ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ سامان روانگی کی تقریب میں پارلیمنٹیرین بیرسٹر عقیل ملک، فلسطین کے پاکستان میں سفیر زہیر ایم ایچ درزید، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران، شرکاء نے فلسطین اور لبنان کے جنگ زدہ لوگوں کو امداد فراہم کرنیکی فوری ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی امداد جاری رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ فلسطینی سفیر نے پاکستان کے عوام کی جانب سے غزہ کیلیے غیر متزلزل حمایت اور فراخدلانہ امداد پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیجانب سے ہنگامی امداد نہ صرف ضروری سامان کی فراہمی کیلیے اہم ہے بلکہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے انسانی جذبہ ہمدردی اور اتحاد کا طاقتور پیغام بھی ہے۔ابتک پاکستان نے غزہ اور لبنان کو مجموعی طور پر 12 کھیپیں بھیجی ہیں، جن میں 1281 ٹن امدادی سامان شامل ہے۔ ان میں سے دس کھیپیں (1,151 ٹن) غزہ کے لئے بھیجی گئیں،

جب کہ 2 امدادی کھیپیں (1سو30 ٹن) لبنان کو بھیجی گئیں، اس کے علاوہ جنگ زدہ علاقے سے (71) پاکستانی شہریوں کا محفوظ انخلاء بھی کیا گیا۔حکومت پاکستان نے وزیر اعظم کا امدادی فنڈ برائے غزہ اور لبنان کے نام سے ایک خصوصی اکاؤنٹ بھی قائم کیا ہے۔ اس فنڈ کا مقصد غزہ اور لبنان میں جنگ زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کیلیے عوامی عطیات جمع کرنا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں