صدر اور وزیراعظم کی ڈی آئی خان، ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

صدر اور وزیراعظم کی ڈی آئی خان، ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

پرائم منسٹر شہباز شریف اور صدر مملکت کیجانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ شہباز شریف کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراج عقیدت کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

پرائم منسٹر کا کہنا تھا کہ دھشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے پر عزم ہیں ، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔ آصف علی زرداری کی جانب سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دھشتگردوں کے حملے میں ۱۰ ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ صدر مملکت نے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہید جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، اور شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں