وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی.پرائم مسنٹر شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا جس میں (26) ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی گئی.
آئینی ترامیم کا مسودہ اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا.آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی بات چیت کیلیے پی ٹی آئی کا وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ چکا ہے۔اس حوالے سے جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہم سے غلط فیصلہ نہ کرائے، حکومت کے پاس تین متبادل ڈرافٹ تیار ہیں، اگر ہم نے ووٹ نہ دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کرا لیگی.انکا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو صورتحال سے آگاہ کرونگا، ہم نے ووٹ نہ دیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل (191) میں بھی ترمیم ہو جائیگی.