ائیرپورٹ پر 3منٹ سے زیادہ گلے ملنے پر پابندی

ائیرپورٹ پر 3منٹ سے زیادہ گلے ملنے پر پابندی

نیوزی لینڈ کے ڈونیڈن ائیرپورٹ نے دنیا بھر میں دلچسپ بحث چھیڑ دی، ایئر پورٹس اور ریلوے سٹیشنز اور پر تین منٹ کی حد مقرر کردی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ زیادہ بہتر الوداع کہنا چاہتے ہیں تو پارکنگ لاٹ کا استعمال کریں۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر لگائے گئے ایک نئے نشان پر لکھا گیا ہے کہ روانگی کے زون میں گلے ملنے کا وقت تین منٹ تک محدود ہے۔ اس حوالے سے ایک فیس بک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس نے لوگوں کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا۔ کچھ لوگ گلے ملنے پر پابندی پر ناراض ہیں،

جبکہ دوسرے اس بات پر حیران ہیں کہ ایئرپورٹ پر ابھی بھی روانگی زون میں جانیکی مفت سہولت موجود ہے۔ڈونیڈن ائیرپورٹ کے سی ای او ڈینیئل ڈی بونو نے نیوزی لینڈ کے ایک ریڈیو سے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ایئرپورٹس کو جذبات کے گڑھ قرار دیا اور ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس کے مطابق (20) سیکنڈ کا گلے ملنا “محبت کے ہارمون” آکسی ٹوکسین کا ایک دھماکا فراہم کرنیکے لئے کافی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گاہکوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا زیادہ لوگوں کو گلے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ڈی بونو کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ ڈونیڈن ائیرپورٹ کے پارکنگ لاٹ کئی دلچسپ چیزیں دیکھ چکا ہے۔ایئرپورٹ کی یہ نئی پالیسی شاید کچھ لوگوں کے لیے نامناسب ہو لیکن وہ لمحات جو ہم اپنے پیاروں کے ساتھ گزارتے ہیں ہمیشہ قیمتی رہینگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں