فضل الرحمن آج نہ مانے تو ترمیمی مسودے میں فوجی عدالتوں کی شق آ سکتی ہے، ذرائع

فضل الرحمن آج نہ مانے تو ترمیمی مسودے میں فوجی عدالتوں کی شق آ سکتی ہے، ذرائع

وفاقی کابینہ اجلاس کے اختتام کے بعد بلاول زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کیساتھ ملاقات کا احوال بتایا،بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہونے والی گفتگو بارے کابینہ ارکان کی موجودگی میں بتایا۔انہوں نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے مثبت رویہ اپنا یا تاہم ہم کبھی حتمی بات جان نہیں سکتے،آج 2بجے تک انتظار کیا جائیگا کہ مولانا سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ کیا جواب دیتے ہیں،

اگر مولانا فضل الرحمٰن نے آج دن 2بجے تک حامی نہ بھری تو کابینہ کا اجلاس ہوگا اور مولانا فضل الرحمن کے مسودے سے ہٹ کر پرانے مسودے سے بہت ساری چیزوں کو شامل کرے گی.سربرہ جے یو آئی فضل الرحمٰن اگرنہ مانے تو مسودے میں فوجی عدالتوں کے قیام کی شق بھی آسکتی ہے، مولانا فضل الرحمن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اگر مولانا فضل الرحمٰن مان گئے تو پھر پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن خود بل پیش کریں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں الگ الگ 2 تہائی اکثریت موجو دہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں