سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

سعودی عرب کی جانب سے عمر زائرین کیلئے 1اہم خبر سامنے آئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے ساز و سامان کی حفاظت کیلئےتے ’لاکرز پروگرام‘ کے منصوبے کو عملی شکل فراہم کرنےکیلئےرخواستوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کام کیلئے حکام نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں (17) اکتوبر سے (15) 9مبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مملکت کے ویژن( 2030) کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔رپورٹ میں اور کہا گیا کہ حرمین شریفین جانے والے زائرین کو لاکرز منصوبے کے تحت اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں