دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 1سو52 رنز سے شکست دیکر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

چوتھا روز
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر (36) رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ (22) کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ (18) اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 1سو 44رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔پاکستان کیجانب سے نعمان علی نے آٹھ اور ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرا روز
پاکستان کیجانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اسکے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 2سو39 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض (52) رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 2سو91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بریڈن کارس چار، میتھیو پوٹس چھ، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر (9) رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کیجانب سے ساجد خان نے سات اور نعمان علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور چار رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض (11)، صائم ایوب (22) رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام (26) جب کہ محمد رضوان 23، سعود شکیل (31)، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کیجانب سے شعیب بشیر نے چار، جیک لیچ نے تین، بریڈن کارس نے دو اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں