50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

0 4

پاک فوج کے 50ویں چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈز، لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے ان کا استقبال کیا۔

یہ چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کی عکاس ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کی، جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنرز اپ پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے فاتح اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.