امریکا اور بھارت کا 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے

امریکا اور بھارت کا 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کا اعلان امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد کیا۔

یہ ملاقات کوالالمپور میں آسیان ڈیفنس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ پیٹ ہیگستھ کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں استحکام، دفاعی توازن اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت کے درمیان معلومات، دفاعی ٹیکنالوجی اور عسکری تعاون کے تبادلے میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گی اور مستقبل میں دفاعی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دفاعی خریداری کے منصوبوں پر بھی نظرِثانی کی گئی۔ واضح رہے کہ امریکا نے اگست میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارت نے امریکی دفاعی سازوسامان کی خریداری عارضی طور پر روک دی تھی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.