کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید انداز میں دیا جائے گا۔
ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلبا نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ “پاک فوج وطن سے محبت کا سچا استعارہ ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر رہتی ہے، ہم اس کے شانہ بشانہ ہیں۔”
طلبا نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور افواہوں کے بارے میں حقائق واضح ہوئے ہیں، جبکہ ان کے جوابات نے ملکی و صوبائی حالات سے متعلق ابہام دور کر دیے ہیں۔
 
			