پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور سیلولر موبائل آپریٹرز نے خصوصی ریلیف پیکیج متعارف کروا دیا۔
اس اقدام کے تحت متاثرہ علاقوں کے موبائل صارفین کو مفت وائس منٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں رہ سکیں اور ایمرجنسی خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ سہولت ان صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی جن کے پاس بیلنس موجود نہیں ہے۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بلا تعطل رابطے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔