حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جسے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، اور اس بار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق ایل پی جی فی کلو 17 روپے 74 پیسے سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو اس سے قبل 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

حکومتی اقدامات کا مقصد عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنا اور روزمرہ کی زندگی میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.