سول سیکرٹریٹ میدان جنگ،وزیر کا بیٹا سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑا

سول سیکرٹریٹ میدان جنگ،وزیر کا بیٹا سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑا

صوبائی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع سول سیکرٹریٹ میں آج ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی کے فرزند اور سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکرٹریٹ کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر کے بیٹے نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ اس پر صورت حال مزید بگڑ گئی اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اس واقعے کے خلاف سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے شدید احتجاج کیا اور بطور ردعمل تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے

 

۔سیکریٹریٹ کے باہر عوام کا شدید رش جمع ہو گیا، جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران وزرا، ایم پی ایز اور عام ملازمین کو عمارت سے باہر نکلنے کی ہدایت دی گئی۔یہ پہلا موقع نہیں جب سول سیکرٹریٹ میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل بھی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے گن مینوں کے درمیان کئی بار لڑائیوں کے واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں،

 

جن میں بعض اوقات اسلحے کا استعمال بھی ہوا۔ملازمین نے حکومت بلوچستان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ادارے کا وقار بحال کیا جا سکے اور ملازمین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔سیکریٹریٹ انتظامیہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.