اشکومن میں سیلاب کی تباہی: 65 گھرانے متاثر، 22 مکانات مکمل تباہ

اشکومن میں سیلاب کی تباہی: 65 گھرانے متاثر، 22 مکانات مکمل تباہ

اشکومن کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ گاؤں فیض آباد اور دواد آباد سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں سیلاب 65 گھروں میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق 22 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 42 کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلاب کی زد میں آ کر 18 دکانیں، 2 گاڑیاں، 2 لکڑی کے کارخانے، ایک جماعت خانہ اور ڈی جے ہائی اسکول بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

اس کے علاوہ دو کلومیٹر پر محیط مرکزی سڑک اور تین کلومیٹر بجلی گھر کی مرکزی چینل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ہزاروں کنال رقبے پر کھڑی فصلیں، پھلدار درخت اور قدرتی جنگلات تباہ ہو گئے۔

سیلاب سے علاقے میں 18 آبپاشی چینلز، درجنوں مویشی خانے اور مال مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ متاثرین کے لیے فوری امداد کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.