مستونگ: مسلح تصادم میں دو افراد جاں بحق
مستونگ کے علاقے کلی ٹنڈلان میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب حکیم شیخ حاجی عبدالباقی گلی کے قریب دو رشتہ دار گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہر طرف سے ایک ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق سندھ سے ہے، تاہم وہ حالیہ دنوں میں مستونگ میں مقیم تھے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کی تحقیقات جاری ہیں۔ بظاہر یہ واقعہ خاندانی دشمنی یا ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔