سوراب میں باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

کلغلی گدر سے سوراب آنے والی باراتیوں کی پک اپ گاڑی واپسی کے دوران گدر فارم کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 مرد، 5 بچے اور 15 خواتین شامل ہیں۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سوراب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

تشویشناک حالت میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد خضدار ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ اوور ٹیکنگ اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.