فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ یہ کورس 15 اپریل سے 29 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، جس میں 100 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
شرکاء کو ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اپنے ہنر کو نکھار سکیں۔ خواتین کی خود انحصاری اور گھروں میں رہ کر باعزت روزگار کے مواقع پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کامیاب طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور خطاب کرتے ہوئے کہا:نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں، ایف سی بلوچستان (نارتھ) آئندہ بھی جدید تعلیم اور ہنر کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی، جس کا براہ راست تعلق صوبے کی خوشحالی اور ترقی سے ہے۔
طالبات نے بھی اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ طالبہ لائبہ رشید نے کہا:ہم ایف سی بلوچستان نارتھ اور پاک آرمی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے خواتین کو یہ سہولت فراہم کی۔
طالبہ معصومہ نے اپنے تاثرات میں کہا:یہ تربیت ہمارے لیے نیا آغاز ہے، اب ہم عالمی ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
ٹریننگ انسٹرکٹر کے مطابق:ایف سی بلوچستان نارتھ نے جدید لیب اور لیپ ٹاپ فراہم کیے، جن کی مدد سے طلباء نے عملی طور پر سیکھا اور آن لائن کمانا شروع کیا۔”
اختتام پر والدین، عمائدین اور شرکاء نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اس اقدام کو نوجوانوں کی خودکفالت اور ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔